ابنا: آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مزید کہا کہ صہیونی لابی کا امریکی کانگریس پر ہولڈ ہے اور یہی لابی مشکلات کے حل کے لئے ایران و امریکہ مذاکرات کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی صہیونیت ایران کے ساتھ امریکہ و دیگر حکومتوں کے تعلقات کو معمول پر لانے نہیں دیتی کہا کہ صہیونی لابی مذاکرات میں روڑے اٹکاکر اس کی کامیابی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے امر پر تاکید کے ساتھ کہ ایرانی مذاکرت کار حتمی طور پر امور کو آگے بڑھانے میں نہایت ہی ہوشیاری کا مظاہرہ کریں کہا کہ مغرب کے ساتھ مذاکرات میں اولین ترجیح ملت ایران کے حقوق اور قومی مفادات ہونے چاہیں۔
.......
/169